ہفتہ، 11 جنوری، 2025

کیا بتاؤں تم کومیں کے حال کیسا ہے......





کیا بتاؤں  تم کومیں کے حال کیسا ہے

اس خوش رنگ موسم میں ملال کیسا ہے

نبض آشنا جانتا ہے حد دھڑکنوں   کی لے

ہر احساس حیران ہے یہ کمال کیسا ہے

رکتی ہوئی  سانسوں کو وہ رکنے نہیں دیتا

اپنی آنکھیں ملتا  ہوا یہ وصال کیسا ہے

دم توڑتی امید کے مقابل یاد ہے اس کی

گر محبت ایمان ہے تو سوال کیسا ہے

طلب کی جستجو گر ضایع کردیگی حاصل کو

پھر خدا بندے کا رشتہ لازوال کیسا ہے

صدا ان خیالوں سے گویا ہے تیری خاموشی

ایک رشتہ ان سنا سا بےمثال کیسا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

محبت ایک ناگہانی ہے ....

  محبت ایک ناگہانی ہے  محبت نہ کوئی کہانی ہے  محبت صدیوں پرانی ہے  محبت آدم سے بھی پہلے  محبت نور  آسمانی ہے  محبت لہو کی روانی ہے  محبت روح...