پیر، 30 اکتوبر، 2023

تیرا عشق اگر عبادت ہے ...........




سوچ کے تانوں بانوں  میں  

الجھا الجھا سا ایک رشتہ ہے 

کبھی  خیالوں کی گلیوں میں 

کبھی گم  صم  سی دھڑکن میں 

اکثر ڈوبتے مایوس جذبوں میں 

چپکے سے آ کر مل جاتا ہے 

تھمتی نبض کو تھام کے اکثر 

کہتا ہے تو  ہے جسم محض 

میں تیرے لہو کی گردش ہوں 

تیرا عشق اگر عبادت ہے 

 تیرے عشق کی میں پرستش ہوں   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

میرے دوستو ....

میرے دوستو  عمر گر وقت میں سمٹ آے  کوئی دل اسے نہ قید کرپایے  یہ  جو لمحہ ہے یہی زندگانی ہے   باقی جو گزری  وہ کل کی کہانی ہے  انہی پلوں  کو...